سوچ کی رہ گزر سے آگے ہیں
سوچ کی رہ گزر سے آگے ہیں
اس لئے راہبر سے آگے ہیں
سلسلہ ہے سفر کا اتنا دراز
بحر و بر خشک و تر سے آگے ہیں
رات ڈھلنے کی خوشی یوں مت منا
معرکے اب سحر سے آگے ہیں
منظروں پر یقین حالات سے سمجھوتہ
سارے منظر نظر سے آگے ہیں
ٹھوس باتوں پر ہے یقین اپنا
ہم اگر اور مگر سے آگے ہیں
ہم جو پیچھے ہیں کچھ سبب بھی ہے
آپ تو شور و شر سے آگے ہیں
اس لئے راہبر سے آگے ہیں
سلسلہ ہے سفر کا اتنا دراز
بحر و بر خشک و تر سے آگے ہیں
رات ڈھلنے کی خوشی یوں مت منا
معرکے اب سحر سے آگے ہیں
منظروں پر یقین حالات سے سمجھوتہ
سارے منظر نظر سے آگے ہیں
ٹھوس باتوں پر ہے یقین اپنا
ہم اگر اور مگر سے آگے ہیں
ہم جو پیچھے ہیں کچھ سبب بھی ہے
آپ تو شور و شر سے آگے ہیں

آپ تو سب سے آگے ہیں اور ہم ابھی تک کارواں میں شامل بھی نہ ہو پائے ۔ یہ تو مذاق تھا ۔ نظم بہت اچھی ہے
ReplyDeleteاز راہ کرم نام اور یو آر ایل والی آپشن اس میں ڈال دیجئے تاکہ وہ قاری جن کے بلاگ بلاگر یا بلاگسپاٹ پر نہیں وہ بھی تبصرہ کر سکیں
http://www.theajmals.com/blog/
بہت خوب
ReplyDelete